World

لکی۔مروت :- شہید ایلیٹ پولیس کے اہلکاروں بشیر الرحمن اور سیف علی کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ…

[ad_1]

لکی۔مروت :- شہید ایلیٹ پولیس کے اہلکاروں بشیر الرحمن اور سیف علی کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب، ڈپٹی کمشنر عبدالہادی، پاک فوج کے کرنل وقار، ایس پی مراد خان خان، ڈی ایس پی غزنی خیل عمردارز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض خان, ڈی پی نورنگ اسماعیل خان سمیت متعدد پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی،ڈی پی او طارق حبیب، ڈپٹی کمنشیر، پاک فوج کے افسران اور ایس پی انوسٹی گیشن نے شہیداء کے… جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیداء کو سلامی دی،ڈی پی او لکی مروت نے شہیداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا واضح رہے کہ شہید دونوں ایلیٹ پولیس کے اہلکار تھانہ پیزو کے حدود میں بائی پاس روڈ پر پولیس وین میں گشت پرتھے کہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے اعظم مرتبے پر فائز ہوگیے۔

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button