Blog

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد کی زیر نگرانی میں انسدادِ پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ جاری، پولیس کی بھ…

[ad_1]

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد کی زیر نگرانی میں انسدادِ پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ جاری، پولیس کی بھاری نفری پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ (ڈی پی او دیر بالا) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا وقار احمد کی زیر نگرانی میں انسدادِ پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ جاری۔ ڈی پی او دیر بالا نے بذات خود ضلع دیر با…لا کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جوانوں کے سنگ اور سیکیورٹی صورتحال کو چیک کرنے کی ہدایات دی۔ ڈی پی او دیر بالا نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ اور چوکس رہیں، اپنی تحفظ کیخاطر بلٹ پروف ہلمٹ، جیکٹ لازمی استعمال کریں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کیساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کیساتھ رہیں، دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال سے گریز کریں، اپنی پوری توجہ ڈیوٹی پر مرکوز رکھیں، پولیو ڈیوٹی کیساتھ اردگرد کے ماحول اور سماج دُشمن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھ کر اپنی اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ ضلع دیر بالا

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button