Blog

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع فل پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گی. 491 پولیو…

[ad_1]

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع فل پروف سکیورٹی میں پولیو مہم 27 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گی. 491 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1135 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات (PSP) نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اس سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو بروقت دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس۔

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button