Blog

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس مورخہ 25 نومبر 2023 سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کے دفتر میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام…

[ad_1]

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس مورخہ 25 نومبر 2023 سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کے دفتر میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عورتوں کے حقوق کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل نعیم حسین نے کہا کہ سوات پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی کے بارے میں انتہائی سنجیدہ ہے خواتین کو قانونی امداد دینے کے لئے الگ تھانہ قائم کیا گیا ہے اس طرح تمام تھانوں میں خواتین کے لئے الگ …ڈیسک بنایا گیا ہے جن میں خواتین پولیس متاثرہ خواتین کی مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ افسران بالا کے ہدایات کے مطابق کوئی بھی متاثرہ خاتوں براہ راست ڈی پی او سوات، ڈی ایس پیز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مدد کے لئے درخواست دے سکتی ہے ان کی بھر پور داد رسی کیا جائیگی۔ اس موقع پر ڈی پی پی نثار عالم، عورت فاؤنڈیشن کے شبینہ ایاز، صائمہ منیر، سمرین حکیم اور دیگر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اسمبلی سے منظور شدہ قانون کے مطابق عورت پر گھریلوں تشدد جس میں جسمانی اور ذہنی دونوں تشدد کرنا شامل ہے جرم ہے جس کے خلاف ورزی کرنے والے کو پانچ سال تک قید کے سزا دی جاسکتی ہے۔ اس قانون کے تحت عورت اپنے حقوق کے لئے لڑ سکتے ہیں اور اپنا حق حاصل کرسکتے ہیں، اور پولیس میں رپورٹ درج کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا سوات میں ہر پانچویں گھر میں عورتوں کے ساتھ کسی نہ کسی طور پر ذہنی اور جسمانی تشدد کی جارہی ہے لیکن لاعلمی اور معاشرے کی رویات کی وجہ وہ اپنے حق کے لئے گھر سے نہیں نکلتی، انہوں نے کہا کہ پولیس اور خاص کر موبائل پولیس تشدد کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اگر پولیس معاشرے میں اس قانون کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کر یں اور عوام میں قانون میں موجود سزاؤں کے بارے میں آگاہی کرسکیں، مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق پبلک مقامات پر خاتون کو گھورنا، آوازیں کسنا، غیر اخلاقی حرکات کرنا اور جو بھی بات خواتین پر بری لگتی ہے اس کو باربار دہرانا قانونی جرم ہے۔ اگر معاشرے میں اس بارے آگاہی ہو تو ان جرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ترجمان سوات پولیس

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button