Blog

*ڈی پی او بٹگرام کا تھانہ تھاکوٹ کا اچانک دورہ ، تھانہ ریکارڈ ، شعبہ جات اور رہاٸشی عمارت کا جائزہ۔* ڈی پی او بٹگرام سون…

[ad_1]

*ڈی پی او بٹگرام کا تھانہ تھاکوٹ کا اچانک دورہ ، تھانہ ریکارڈ ، شعبہ جات اور رہاٸشی عمارت کا جائزہ۔* ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) نے سرپرائز وزٹ کے دوران تھانہ کے ریکارڈ اور روزنامچہ کا جائزہ لیا ۔ تھانہ میں موجود سٹاف کو چیک کیا ۔ اس موقعہ پر DSP منیر خان اور SHO تھانہ تھاکوٹ ستار خان بھی موجود تھے ۔ تھانہ میں موجود ساٸیلین سے ملاقات کی ۔ DSP اور SHO کو ساٸیلین کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے موقعہ پر احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او بٹگرام نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھے اخلاق و رویے سے پیش آئیں ۔ اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔ تھانہ کی حدود میں گشتوں کے نظام، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید فعال کریں ۔ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی مثبت کاروائیاں کریں ۔ جرائم کی روک تھام کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ علاقہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ڈیوٹی کے دوران افسران و جوان تمام تر حفاظتی اقدامات کریں ۔ ترجمان بٹگرام پولیس

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button