Blog

٭ منشیات تمام بُرائیوں کی جڑ ہے پولیس پوری قوت کے ساتھ اس معاشرتی ناسور کے خلاف لڑے گی۔ آئی جی پی اختر حیات خان ٭ منشیا…

[ad_1]

٭ منشیات تمام بُرائیوں کی جڑ ہے پولیس پوری قوت کے ساتھ اس معاشرتی ناسور کے خلاف لڑے گی۔ آئی جی پی اختر حیات خان ٭ منشیات فروشوں کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کی …گزشتہ دس ماہ کے دوران کارروائیاں۔ ٭ منشیات فروشوں کے خلاف 30ہزار کے قریب مقدمات درج، 31148 منشیات فروش گرفتار۔ ٭ 25741 کلو گرام منشیات قبضہ میں لی گئیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر صوبے میں منشیات فروشوں اور اس کی سمگلنگ میں ملوث بڑے کارندوں کے خلاف جاری مہم کے دوران گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔اور صوبے میں رواں سال کے دوران اب تک 31148منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف 29871 پرچے درج کرلئے گئے اور ان منشیات فروشوں سے 25741 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں جنکی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اختر حیات خان نے بطور آئی جی پی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی دہشت گردی کی روک تھام، منشیات کی بیخ کنی اور سمگلنگ کے قلع قمع کو اپنی ترجیحات میں رکھا۔ اس مقصد کے لیے پورے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی اور اعلیٰ پولیس حکام کو منشیات کی کاشت، منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف ملکی قوانین کی روشنی میں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی پی کی ہدایت پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث بڑے کارندوں کے خلاف جاری مہم میں گذشتہ دس مہینوں کے دوران پورے صوبے میں 29871 پرچے درج کئے گئے۔ اس دوران 31148 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے 25741 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ جن میں 21823 کلو گرام چرس،853 کلو گرام افیون، 1478 کلو گرام ہیروئن، 1587 کلو گرام آئس اور 25700لیٹر شراب شامل ہے۔ پشاور پولیس نے 8636 مقدمات درج کرکے 9410 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 5235 کلو گرام چرس، 495 کلو گرام افیون، 470 کلو گرام ہیروئن، 608کلو گرام آئس اور 1730 لیٹر شراب برآمد کی، مردان ریجن پولیس نے 5958 مقدمات درج کرکے 6179 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 6366 کلو گرام چرس، 285 کلو گرام افیون، 280 کلو گرام ہیروئن، 472کلو گرام آئس اور 626 لیٹر شراب برآمد کی۔کوہاٹ ریجن پولیس نے 3365 مقدمات درج کرکے 3433 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 3913 کلو گرام چرس، 1.207 کلو گرام افیون، 31 کلو گرام ہیروئن اور 122کلو گرام آئس کی برآمدگی کی۔اس طرح ہزارہ ریجن پولیس نے 2724 مقدمات درج کرکے 2831 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 3075 کلو گرام چرس، 525 کلو گرام ہیروئن، 110کلو گرام آئس اور 14507 لیٹر شراب برآمد کرلی۔بنوں پولیس نے 1367مقدمات درج کرکے 1366 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 715 کلو گرام چرس، 26 کلو گرام افیون، 46.554 کلو گرام ہیروئن، 167کلو گرام آئس اور 164 لیٹر شراب برآمد کی۔ڈی آئی خان ریجن پولیس نے بھی 1667 مقدمات درج کرکے 1708 ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 1010 کلو گرام چرس، 6.4 کلو گرام افیون، 80 کلو گرام ہیروئن اور 78کلو گرام آئس برآمد کی۔مالاکنڈ ریجن پولیس نے 6154مقدمات درج کرکے 6221ملزمان گرفتار کئے اور اُن سے 1508 کلو گرام چرس، 40 کلو گرام افیون، 43 کلو گرام ہیروئن، 28کلو گرام آئس اور 8672 لیٹر شراب کی برآمدگی کی۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے کہا ہے کہ منشیات سے حاصل کی گئی رقم دہشت گردوں کی مالی معاونت میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اسی طرح طلباءو طالبات آئس کے استعمال سے معاشرتی بے راہ روی کا شکار ہوتے ہیں اور منشیات کے استعمال سے گھریلوتشدد میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس پوری قوت کے ساتھ اس معاشرتی ناسور کے خلاف نبردآزما رہیگی اور معاشرے سے منشیات فروشوں کا صفایا کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button