Blog

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس مورخہ 23 نومبر 2023 سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب پبلک ٹرانسپ…

[ad_1]

شعبہ تعلقات عامہ سوات پولیس مورخہ 23 نومبر 2023 سوات( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا ہے کہ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کریں گے، سوات کومنشیات فری ضلع بنانا مشن ہے جس میں عوام بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو ٹاون شپ میں روشن ہیلتھ کیئر اینڈ ریہیبیلٹیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تحصیل کبل کے چیئرمین سعید خان، ایکسائز انسپکٹرمحمد ابراہیم، سابق ناظم ارشاد خان، بلال باچا،ہسپتال کے سی ای… او ناصراقبال،چیئرمین فرحان، ڈاکٹر ذیشان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈی پی او سوات کو منشیات کے خلاف مہم میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ پہلے پہل ہم نے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جبکہ منشیات فروخت کر نے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا عدالت سے مجرم قرار دینے والوں کی تصاویر چوکوں میں اویزاں کی،اوریہ سلسلہ اخری دم تک جاری رکھیں گے، منشیات کی لعنت میں مبتلا افراد کےلئے علاج ضروری ہے جس کے اس قسم کے ہسپتال قائم ہورہے ہیں۔منشیات کے حوالے کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کےلئے کسی بھی صورت تیار نہیں۔ ترجمان سوات پولیس

[ad_2]

Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button